(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اریحا میں دو اور رفح گذرگاہ کے قریب ایک شخص کے کرونا وائرس کے شکارہونے کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزات صحت کی طرف سے جاری بیان کےمطابق اریحا شہرسے دوافراد جبکہ رفح گذرگاہ کے قریب ایک شخص کے کورونا وائرس سےمتاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ،بیان میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی اور جنوبی شہروں میں 2361 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تاہم کسی کے بھی اس خطرناک وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جنوبی غزہ میں 6500 افراد کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔