(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد فلسطین میں عالمی وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2,293 ہوگئی ہے جبکہ 2ہزار 2سو 98 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں عالمی وباکا شکار ہونے کےبعد مزید 25 فلسطینی باشندے جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم اس دوران 1356 مریض صحت یاب بھی ہوئےہیں۔
جاں بحق ہونےوالے فلسطینیوں میں سے 24 کا تعلق غرب اردن کے مختلف علاقوں سے ہے، جس میں طولکرم میں 4 نابلس میں 5، الخلیل میں5، بیت لحم میں4 القدس کے اطراف میں ایک، رام اللہ میں چار، وادی اردن میں ایک اور مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے تعلق رکھنےو الا ایک شخص شامل ہے۔
دوسری جانب فلسطین میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کی تشخیص کیلئے بھی اقدامات تیزی سے جاری ہیں تاہم گذشتہ چوبس گھنٹوں کے دوران 2300 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس میں طولکرم میں 195، قلقیلیہ میں 92، نابلس میں 447، الخلیل میں 540، طوباس میں 53، بیت لحم میں 167، القدس کے اطراف میں 88، رام اللہ البراہ میں 338، سلفیت میں470، جنین4 میں 150، اریحا میں15 اور غزہ کی پٹی میں 166 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق کی گئی۔