(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل ایک ستر سالہ فلسطینی کرونا کی بیماری کے باعث دم توڑ گیا، جس کے بعد فلسطین میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور غرب اردن میں کرونا کے مزید درجنوں مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 561 ہوگئی ہے۔ فلسطینی علاقوں میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد چار ہزار سات چھیاسی ہو گئی ہے۔