(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں کورونا سے ایک چھ سالہ بچے سمیت پانچ افراد کی کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں متاثرین کی مجموعی تعداد 467 ہوگئی ہے ۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقد سے شمالی علاقے کفر عقب میں کورونا وائرس سے متاثر مزید پانچ افراد کی تصدیق کی گئ ہے جن میں ایک چھ سال کا بچہ بھی شامل ہے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے جبکہ فلسطین میں مجوعی طور پر 466 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔