(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کی رفتار بڑھ گئی ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے 258 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے 258 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
انھوں نےبتایا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثر دو فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں جس میں لخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ شخص شامل ہے جبکہ دوسرے شخص کا تعلق حلحول سے ہے ۔
وزیرصحت نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں کرونا کے 191 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں 179 الخلیل، 10 نابلس، 2 جنین سےتعلق رکھتے ہیں جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 258 ہوگئی ہے۔فلسطینی علاقوں میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 2053 ہوگئی ہے۔ ان میں 620 صحت یاب ہوئے ہیں۔ چھ وفات پاگئے اور 1427 زیرعلاج اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔