(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 51ہزار 2 سو 88 ہوگئی جبکہ اب تک مہلک وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 8سو 6 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزیرصحت می الکیلہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں مہلک وائرس سے متاثر ہوکر مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 ہزار 8سو 6 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے اس دوران 1589 مریض جان لیوا وائرس سے صحت یاب ہوئے۔
وزیرصحت نے بتایا کہ متاثرین میں سے 201 انہتائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں جبکہ61 تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر ہیں انھوں نے بتایا کہ 91 ہزار 6سو 26 فلسطینیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
مرنے والوں میں 23 کا تعلق غرب اردن کے اور دو کا غزہ کی پٹی سے ہے،غرب اردن میں 1178 اورغزہ میں 1628 افراد کورونا کا شکار ہوئےجبکہ فلسطینی علاقوں میں کورونا سے ہونے والی اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد، فعال کیسز کا تناسب 9 اعشاریہ 6 فی صد اور صحت یاب ہونے کا تناسب 89 اعشاریہ 3 فی صد ہے۔