(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی حکومت کے ترجمان نےبتایا کہ بیت المقدس کے نواحی علاقے بدو کی رہائشی ایک معمر خاتون کو چند روز قبل کورونا وائر س کی تشخیص کے بعد اسپتال منقل کیا گیا تھا۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے بدھ کے روزبتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی خاتون چل بسی، مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے بدو کی رہائشی معمر خاتون کو چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسپتال منقل کیا گیا تھا جہاں وہ اس مرض سے جاں بحق ہوگئی ہیں ۔
ترجمان ابراہیم ملحم کاکہنا ہے کہ فلسطینی اراضی میں کورونا سے یہ پہلی ہلاکت ہے جبکہ 64 افراد اس وباء کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں، انھوں نےبتایا کہ فلسطینی باشندوں میں یہ مرض اسرائیل میں کام کرنے والے ملازمین سے منتقل ہو اہے۔
کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کے گھر والوں اور دیگر رشتہ داروں کے بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ ہے تاہم ان کے ٹیسٹوں کی رپورٹس جاری نہیں کی گئیں۔
وضح رہے کہ فلسطین میں کورونا وائرس کے باعث ایمر جنسی نافذ ہے تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں، ریستوران ، کیفے ، جم ، شادی ہال اور عوامی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ان احتیاطی تدابیر کے تحت بیت المقدس شہر میں مساجد اور گرجا گھروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔