(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے فلسطینی نوجوان کے گھر میں داخل ہوکر اس پر بد ترین تشدد کیا اور اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ اہلخانہ پر بھی تشدد کرتے ہوئے املاک کو تباہ کردیا۔
گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں پر تشدد چھاپہ مارکارروائی کےدوران فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مارکرتےہوئے ایک فلسطینی نوجوان محمد ابو حدوان کو گھر سے نکال کر اہل خانہ کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایااور گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے جاری چھاپہ مارلوٹ مار کارروائیاں گزشتہ سات دہائیوں سے جاری ہیں تاہم رواں سال الیکشن ہارنے کے بعد اقتدار چھوڑنے والے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کے خلاف تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کے بعد سے صیہونی فوج کی ریاستی دہشتگردیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔