(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شرپسند صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی قصبے میں گھس کر شہریوں کی املاک کو آگ لگادی اور دیواروں پر تسل پرستانہ توہین آمیز فقرات لکھ دئیے۔
گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے قصبے خربہ تانا میں صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے فلسطینی شہریوں کو بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔
ذرائع کے مطابق شرپسند صہیونی آبادکاروں کے حملے میں 39سالہ فسلطینی باشندے عدلی حننی کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، جبکہ فلسیطنی شہریوں کی گاڑیوں کو نظرآتش کر کے قصبے کی دیواروں پر فلسطینیوں کے خلاف نسل پرسنتانہ توہین آمیز فقرات لکھ دئیےگئے۔