(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے بد ترین تشدد کر تے ہوئے فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست کی فوج نے العیسویہ کے علاقے العبید میں نوجوان فلسطینی کو بغیر کسی جرم کے روکا اور تلاشی کے بہانے تفتیش جاری رکھتے ہوئے بدترین تشدد کانشانہ بنایا ساتھ ہی فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے صہیونی غیر قانونی انتظامی جیل میں ڈال دیا گیا جہاں سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق قابض فوج کیجانب سے فلسطینی کی حراستی نظر بندی کے بعد اسے اس کے خاندان سے ملنے سے بھی روک دیا ہے اور اسے تفتیش کا بہانہ بناتے ہوئے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔