(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) کورونا وائرس سے متاثرین میں 109 کا تعلق الخلیل گورنری ، 23 کا تعلق نابلس جبکہ چار کا تعلق القدس سے ہے۔
فلسطینی وزیر صحت می کیلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 195 نئے کورونا وائرس سے متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد فلسطین میں عالمی وباء سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2248 ہوگئی ہے جبکہ 621 مریض مکمل صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔
بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرین میں سے سات فلسطینی وفات پاگئے ہیں جبکہ 1620 فلسطینی مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔