(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قلقیلیہ کے گورنر نےآبادکاروں کےحملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی آواز بنیں اورانہیں اپنے حقوق کی آزادی کے لیے موئثر مدد فراہم کریں
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے قلقیلیہ کے مشرقی قصبےفراٹا پر شر پسندوں نے دھاوا بولا ، متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا ، املاک کو نقصان پہنچایا ، لوٹ مار کی اور دو گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے بعدقلقیلیہ کے گورنر میجر جنرل رافی الرجوبی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے آبادکاروں کے حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام فلسطینیوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے آبادکاروں کے بار بار حملوں کے ذریعے ہماری سر زمین کو تباہ کر نے کا سنگین جرم کررہے ہیں جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
گورنر نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی آواز بنیں اورانہیں اپنے حقوق کی آزادی کے لیے موئثر مدد فراہم کریں۔
واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق فلسطینی مغربی کنارے اور مشرقی قدس شریف میں 670 غاصب صیہونی آبادکار موجود ہیں جو گاہے بگاہے فلسطینی املاک و شہریوں کے خلاف منظم حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔