(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی پولیس کے مجرمانہ اقدامات اور غیر انسانی سلوک کے خلاف جمعہ کو بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی تنظیم ام الفہم کے ایک کارکن احمد خلفہم نے مقبوضہ فلسطین کے سرکاری ٹی وی چینل الاقصیٰ سے بات کرتےہوئے بتایا کہ فلسطنن میں آئندہ جمعہ کے روز قابض صیہونی پولیس کی نسل پرستانہ اور مجرمانہ پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ صیہونی پولیس جس طرح فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کررہی ہے اور جس طرح فلسطینیوں کے خلاف شرپسند صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہوں کو ریاستی تحفظ دے رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، صیہونی ریاست نے فلسطین پر قبضہ کیا ہے اور وہ یہاں ہونےوالے ہر غیر قانونی امر کی براہ راست ذمہ دار ہے یا تو وہ تمام جرائم کی ذمہ داری قبول کرے یا پھر ہماری سرزمین سے نکل جائیں اس کے علاوہ تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا قاتل صیہونی گروہ مسلسل مقامی فلسطینیوں کو قتل کررہا ہے اورپولیس ان قاتلوں کو پکڑکر انصاف کے کٹہرے میں لانے کےبجائے تحفظ فراہم کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران قاتل صیہونی گروہوں کے ہاتھوں 12 فلسطینی شہید کیئے جاچکے ہیں تاہم پولیس کسی بھی قاتل کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔