(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے علاقے پر دھاوا بولا جس میں متعدد بے گناہ فلسطینی تشدد کا نشانہ بنے،قابض فوجی کارروائی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب قابض صہیونی فوج کی جانب سےمقبوضہ بیت المقدس کے قصبے الطورمیں پر تشددکارروائی کی گئی جس میں تلاشی کے بہانے غاصب فوج نے متعدد افراد کو گھروں سے نکال کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
قابض فوج کی اس جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف فلسطینی باشندوں نے شدیدنعرے بازی کی جس کے کچھ ہی دیر بعد قابض فوج کی جانب سے احتجاج کر نے والے فلسطینی باشندوں پر آنسو گیس کے گولے برسائے گئےبعد ازاں احتجاج کرنے والے علاقہ مکینوں کو قابض فوج نےبد ترین تشدد کرتے ہوئے صہیونی فوجی گاڑیوں میں بھر کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔