(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جھڑپوں کے دوران قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس کے باعث متعدد فلسطینیوں کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور فلسطینیوںکو منتشر ہونا پڑا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب قابض اسرائیلی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کفر قدوم میں چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں 15فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
صہیونی فوج نےعلاقے کا گھیراؤ کیا اور بیرونی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور تلاشی کے بہانے علاقہ مکینوں کو تشددکانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صہیونی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
فلسطینیوں نے فوجی اہلکاروں پر سنگ باری کردی اور صہیونی فوجی گاڑیوں کوبھی نشانہ بنایا، کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالےجبکہ جھڑپوں کے دوران قابض فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس کے باعث متعدد فلسطینیوں کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم فلسطینیوں کو منتشر ہونا پڑا۔
اس کارروائی میں قابض فوج نے متعدد افراد کو بد ترین تشدد کیا جبکہ کم سے کم 15 نوجوانوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔