(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کورونا وائرس کی ویکسین کے مرکز کے دورے پرپہنچنےوالے نیتن یاہو سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام نےوزیر اعظم کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست شمالی صوبہ ناصرت میں اس وقت غاصب سکیورٹی فورسز اور مقامی باشندوں کے درمیان زبردست جھڑپیں شروع ہوگئیں جب صہیونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کے مرکز کا دورہ کیا گیا ۔
ناصرت میں حکومتی سطح پر ادارہ صحت کےمرکز میں عوام کو کورونا کی ویکسین کی فراہمی کے انتظامات کے جائزےکے دوران وزیر اعظم کےدورے کے خلاف مظاہرین نے نعرے بازی کی جبکہ درجنوں مشتعل افراد سڑکیں بلاک کردیں جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس اور عوام کے درمیان تصادم کے باعث عرب جماعتوں کے اتحاد کے ممبروں سمیت سیکڑوں افراد شدید زخمی ہوئے۔
واضح رہےکہ نیتن یاہو اسرائیل کے ناپسندیدہ وزیر اعظم بن چکے ہیں جن پر کرپشن اور رشوت خوری جیسی بد عنوانی پر فرد جرم عائد کی گئی ہے جس کے بعد اسرائیل کا سیاسی بحران مزید گھمبیر ہو گیا ہے۔