(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)ایرانی پاسداران انقلاب اور القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر ، مقبوضہ بیت المقدس کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے ایک گروپ نے جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے "شہید القدس” کےعنوان سے سوشل میڈیا مہم کا آغاز کیا جس میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی مقبوضہ فلسطین کیلئے غیر معمولی کاوشوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
مہم کا آغاز فلسطین ٹائم کے مطابق 4جنوری بروز پیر وقت 12:00 سہ پہر سے کیا جائے گا ۔
مقبوضہ فلسطین کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے تمام مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور اپنی موجود گی کا احساس دلائیں ۔
مہم میں #شہید_القدس کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جائے گا ۔