(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں انتظامی جیلوں میں روز بروز بڑھتی صہیونیت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ تا حال جاری،
ذرائع کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی انتظامی حراست میں قید رام اللہ کے مغرب میں دیر نظام قصبے کے رہائشی فلسطینی نوجوان اسامہ التمیمی کی حراستی مدت میں اضافے کی خاطر المسکوبیہ تحقیقاتی مرکز میں صہیونی جیل انرتظامیہ کی جانب سےپابندی عائد کرتے ہوئے قیدی کو ان کے وکیل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی تا ہم صہیونی جیل میں نوجوان فلسطینی کو بے بنیاد الزامات کی پاداش میں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
خیال رہے کہ صہیونی زندانوں میں متعدد بے گناہ فلسطینی روزانہ کی بنیا دپرصہیونی حراستی مراکز میں لائے جاتے ہیں جن پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت سامنے نہ آنے کے بعد بھی صہیونی عقوبت خانوں سے رہائی ناممکنات قرار دی جاتی ہے۔