(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین میں 867 اضافہ
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے ہاتھوں 12افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور اس وباءکے پھیلاؤ میں خاص کمی واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس کی جانچ کی لیبارٹریز میں 867 ایسے افراد کی جانچ کی گئی ہے جن میں اس وباء کے مکمل اثرات پائے گئے ہیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے عوام کو مکمل احتیاط کی تلقین کرتے ہوئے سماجی فاصلے کو برقراقر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔