(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں صیہونی پولیس نے 9 فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرکے بھاری جرمانے عائد کردیئے۔
قابض صیہونی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی باشندوں کی جانب سے عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکیلئے عائد کردہ لاک ڈاؤن کی پامالی کی گئی جس کارروائی کی گئی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرائے شہر میں فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی شروع کی اور اس دوران انھیں گھروں سے گرفتارکیا گیا ، فلسطینیوں کی گرفتاری باب الاسباط سے عمل میں لائی گئی ہے۔
تین فلسطینیوں نظام ابو رموز ، جہاد ابو رموز اور حاتم کسوانی کو مسجد اقصیٰ کے قریب سے حراست میں لیا ہےاور ان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں پانچ ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا۔
دوسری جانب مشرقی بیت المقدس میں العیسویہ کے مقام پر اسرائیلی پولیس نے محمد ادیب، ابو الحمص، تیسیر محیسن، محمد رمزی اور صہیب صائمہ کو حراست میں لے لیا۔ پرانے بیت المقدس سے عمر فیراوی اور عبد البشیتی کو گرفتار کیا گیا۔
صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے ۔