(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعد اد 8 کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد اس وباء کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مقبوضہ بیت المقدس میں عالمی وباء کورونا وائرس کے ہاتھوں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ہیں جبکہ 146وہ لوگ ہیں جن میں لیبارٹری ٹیسٹ کے بعدکورونا وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں ۔ ہسپتال میں فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہےتاہم مزید نئے کیسز سامنے آنے کے خدشات کے حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے عوام کو احتیاط برتنے کی خاص ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کی آبادی اس وباء کورونا سے شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ صہیونی حکام کے ظلم و جبر کا نشانہ بننے والے فلسطینی باشندے جنہیں صحت کے بنیادی وسائل کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں کی حفاظتی چھت سے بھی محروم کیا جارہا ہے کس طرح اس وبائی بلا کا سامنا کر رہے ہیں جاننے کی ضرورت ہے ۔