(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے العیسویہ شہر میں فلسطینیوں کے 30 مکانات کو مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کئے ہیں۔
العیسویہ میں فلسطینیوں کی فالو اپ کمیٹی کے رکن محمد ابو الحمص کے مطابق صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر میں العیسویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے 30 گھروں کی مسماری کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ کے عملے نے دیگر فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی قیدیوں سامر العیساوی اور رافت العیساوی کے گھرانوں کو بھی مسمار کرنے نوٹس جاری کیے ہیں۔
اسرائیلی بلدیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے القدس میں متعدد زیر تعمیر عمارتوں پر دھاوا بولا اور ان کی تصاویر اتار کر ساتھ لے گئے۔