(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں صیہونی فوج نےگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران انتظامی قید کاٹ کررہا ہونے والے فلسطینیوں سمیت دیگر دو فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے راس العامود س کے رہائشی 34 سالہ سابق اسیرمراد کمال علیان کو جو چند ہفتے قبل جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل سے چار ماہ کی انتظامی قید میں رکھنے کے بعد رہا ہوکر آیا تھا کو مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط سے گرفتارکرلیا۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے چھاپہ ماراور گھرگھر تلاشی کے دوران لوٹ مار اور مکینوں پر تشدد کے خلاف مزاحمت کرنے پر مسجد اقصیٰ کے محافظ الشرباتی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایااور اس کی متعدد ہڈیاں توڑ دیں اور گرفتارکرکے اپنے ہمراہ لے گئے ۔
قابض فوج نے مسجد اقصیٰ سے ایک سابق اسیر اور سماجی کارکن نظام ابو رموز کو حراست میں لے لیا۔