(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران بچوں اور سابق اسیران سمیت متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی فوج نے مسلسل چھاپے اور گرفتاریوں کا بازار گرم رکھا ہے جس کے نتیجے میں آج صبح مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران الخلیل شہرسمیت الجلزون پناہ گزین کیمپ سے چار بچوں اور ایک طالب علم کو حراست میں لیا جبکہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس اور القدس سے بھی متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
طولکرم میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے شہر میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما ایاد ناصر کو خود کو صیہونی حکام کے حوالے کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا ۔
واضح رہے کہ ایاد ناصر کئی ہفتوں تک عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید بھی رہے ہیں ۔