(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کیلئے 40 لاکھ شیکل کی لاگت سے تیار ہونے والے نئے مکانات ‘بسگات زئود’ صیہونی بستی سے متصل تعمیر کئے جائیں گے جس سےاس بستی کے رقبے میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔
صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار میں اسرائی بلدیہ کی پلاننگ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس میں پہلے سے قائم کردہ غیر قانونی صیہونی بستیوں بسگات زئود ، رمات شلومو ، گلول اور گو ات ہمتوزمیں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کیلئے 930 نئے رہائشی مکانات کی تعمیر کرے گا جس میں کم سے کم چار ہزار سے زائد صیہونی آبادکاروں کو بسایا جائے گا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے تعمیراتی پروجیکٹ میں 930 مکانات تعمیر کیےجائیں گے، ان میں 680 عام رہائشی مکانات اور 250 لگژری اپارٹمنٹس شامل ہیں، ذرائع کے مطابق یہودی کالونی بنجمن اور بسگات زئود کے درمیان 277 ملین شیکل کی رقم سے سڑکوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔