(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے فلسطینی باشندے کو گھر میں داخل ہوکر تشدد کے دوران اغواکر لیاجبکہ ان کے خاندان کوہراساں کیا اور املاک کو تباہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے رات گئے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راس العامود میں فلسطینی شہری ھیثم العباسی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینی کوبغیر کسی جرم کے تشدد کے بعد اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
قابض فوجی جابرانہ کارروائی میں فوجی اہلکاروں نے ھیثم العباسی کے گھر میں داخل ہوکرقیمتی سامان کو تباہ کردیا اور ان کے اہل خانہ کو بھی تفتیشی دائرے میں لیتے ہوئے کئی گھنٹوں تک ہراساں کیا ۔