(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے پر تشدد کارروائی میں گھر کی املاک کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے تباہ کردیا اوقاف کے ملازم کو جابرانہ حراست میں لیتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج کی مسلح نفری کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے جنوب میں واقع سلوان قصبے سے تعلق رکھنے والے اسلامک اوقاف کے عہدیدار یوسف الرشق کے گھر پر گھاوا بول کر املاک کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جبکہ یوسف کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بغیر کسی جرم کے حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج چند روز قبل اسلامک اوقاف کےنائب ڈائریکٹر اور اسرائیلی زندان میں 19 سا ل بغیر کسی جرم کے قیدکاٹنے والےمالک ناجح بکیرات کےوالد الشيخ ناجح بكيرات کو بھی گرفتار کیا تھا۔