(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )العیسویہ میں غاصب فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو بے بنیاد الزامات لگا کر اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے آج صبح العیسویہ کے رہائشی فلسطینی نوجوان کو تلاشی کے بہانے روکا اور حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نےاکرم عبید نامی فلسطینی نوجوان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے روزگار کے لیے گھر سےنکل کر کچھ ہی فاصلے پر پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سےفلسطینی باشندوں کے گھروں پر حملہ اور بلا جواز کارروائیاں روزانہ کا معمول بن گیا ہے جس کے ذریعے مقامی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔