(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے اہل خانہ کو دھمکی دی گئی ہےکہ قیدی کی رہا ئی کی خوشیاں منانےکی صورت میں دوبارہ گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی جیل دامون سے رہا ہونے والے مقبوضہ بیت المقدس کےعلاقے راس العمودکے رہائشی 48 سالہ غازی محمد عبدالفتاح کنعان کو صہیونی عدالت کی جانب سے 11 سال بعد رہا کر دیا گیا۔
اسرائیلی قابض فوج نے عبدالفتاح کنعان کو 4 اپریل 2010 کو بلا جواز کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا اس وقت سے فلسطینی قیدی دامون جیل میں متعدد مرتبہ صہیونی تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے زندگی کے قیمتی سال گزارنے کے بعد بالآخر رہائی پا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق دامون جیل کی انتظامیہ نےرہائی کے وقت قیدی غازی محمد عبدالفتاح کنعان کے اہل خانہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر غازی کی رہائی کی خوشیاں منائی گئیں یا ان کے استقبال کا اہتمام کیا گیا، دونوں صورتوں میں غازی کو دوبارہ گرفتار کر لیا جائے گا۔