(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اریحا سٹی کے گورنرنے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث آج شام دس بجے سے جمعرات تک کیلئے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر اریحا کے گورنر جهاد أبو العسل نے ملک میں کورونا وائرس کی تیزی سے خراب ہوتی صورتحال کےپیش نظر آج رات سے جمعرات کی رات تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرتےہوئے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 144 متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے جو کسی صورت بھی اطمینا بخش نہیں ہے۔