(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مذہبی جنونی آبادکار وں نے فلسطینی باشندوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا اور پتھراؤ میں درجنوں گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی ریاست میں فوجی سرپرستی میں مذہبی جنونی صہیونی آباد کاروں کی جانب سے مغربی کنارے میں فلسطینی املاک کو نشانہ بنایا گیا ۔
شرپسند صہیونی آبادکاروں کےگروہ نے علاقے میں داخل ہوکر فلسطینی باشندوں کی دکانوں میں لوٹ مار کی تاہم پتھراؤ کر تے ہوئےدرجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑ دیےجس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فلسطینوں کی املاک کو نقصان ہوا تاہم علاقہ مکینوں کی جانب سے شرپسند عناصر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقامی افراد نے صہیونی آبادکاروں اور قابض ریاست کے خالف شدید نعرے بازی کی ۔