• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 12 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں تشویشناک اضافہ

فلسطینی شہریوں اور املاک پر حملے بڑھنے سے علاقے میں تشدد اور خوف کا ماحول شدید۔

منگل 11-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں تشویشناک اضافہ
0
SHARES
2
VIEWS

غر ب اردن ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ2025ء کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملوں میں خطرناک اور بے مثال اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران قابض اسرائیل کی پولیس اور سکیورٹی ادارے ان جرائم کے سدباب میں کھلی لاپرواہی اور مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

قابض اسرائیل کے سکیورٹی اداروں کے مطابق اکتوبر کے آخر تک صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں پر 704 نسلی بنیادوں پر مبنی حملے ریکارڈ کیے گئے، جب کہ پورے سنہ2024ء میں یہ تعداد 675 تھی۔ عبرانی اخبار "ہاآرتص” کے مطابق یہ اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قابض ریاست کے اندر آبادکاروں کو بڑھتا ہوا سیاسی اور نظریاتی سہارا حاصل ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق آبادکاروں کے حملوں کی ماہانہ اوسط 70 واقعات تک پہنچ گئی ہے، جب کہ گذشتہ سال یہ اوسط 56 تھی۔ اس خطرناک رجحان سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض اسرائیل میں مذہبی انتہاپسند سیاست دان اور حاخامات کھلے عام فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق صہیونی آبادکاروں کے حملے موسمِ زیتون چنائی کے دوران اپنے عروج پر ہوتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہے جب فلسطینی کسان اپنی زمینوں پر کام کرتے ہیں۔ رواں سال 19 اکتوبر سے شروع ہونے والے زیتون کے موسم کے ابتدائی تین ہفتوں میں ہی 50 حملے رپورٹ ہوئے۔ یہ حملے زیادہ تر رام اللہ، نابلس اور الخلیل میں ہوئے جہاں غیر قانونی صہیونی چوکیوں اور نام نہاد "یہودی فارموں” کا جال پھیلا ہوا ہے۔

قابض فوج کے اعدادوشمار کے مطابق صرف اکتوبر کے مہینے میں آبادکاروں کے 74 حملے ریکارڈ کیے گئے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔ سنہ2025ء کے آغاز سے اب تک 174 فلسطینی آبادکاروں کے تشدد سے متاثر ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ رام اللہ کے قریب ایک واقعے میں صہیونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی بارڈر گارڈز کے ایک افسر پر بھی حملہ کیا تاہم اب تک نہ تو کسی مجرم کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی تحقیقات کا کوئی نتیجہ سامنے آیا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں آبادکاروں کے حملوں کی تعداد سنہ2006ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرف ایک ماہ میں 264 حملے ریکارڈ کیے گئے جو روزانہ اوسطاً آٹھ حملوں سے زیادہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال اب تک 1485 حملے درج کیے گئے ہیں۔

قابض فوج نے اقوام متحدہ کے اعدادوشمار پر اعتراض کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بعض اوقات اقوام متحدہ "فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں” کو بھی آبادکاروں کے حملوں میں شمار کرتی ہے۔ تاہم خود قابض فوج نے تسلیم کیا کہ بیشتر فلسطینی متاثرین خوف کے باعث شکایات درج نہیں کرواتے کیونکہ انہیں آبادکاروں کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا اندیشہ ہوتا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے صہیونی آبادکاروں کے تشدد کے مسئلے پر محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے، حتیٰ کہ جب آبادکار خود اسرائیلی فوجیوں پر حملے کرتے ہیں تب بھی کارروائی نہیں کی جاتی۔ دوسری جانب فیلڈ افسران قابض پولیس اور "شاباک” انٹیلی جنس ادارے پر جانبداری اور دانستہ چشم پوشی کا الزام لگا رہے ہیں۔ ان کے بقول مذہبی انتہاپسند وزراء اور دائیں بازو کے ارکانِ کنیسٹ آبادکاروں کے تشدد کو سیاسی پشت پناہی فراہم کر رہے ہیں۔

قابض فوج کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر مسلط جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 986 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران شہید ہوئی۔ جب کہ 3481 فلسطینی مختلف علاقوں میں فوجی چھاپوں، فائرنگ اور جھڑپوں میں زخمی ہوئے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.