(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب فوج کے ریڈیو نے کہا کہ "فائرنگ میں زخمی ہونے والے آباد کار کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔”
صیہونی ریاست کے ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق "ایک غیر قانونی صیہونی آباد کار غیر قانونی یہودی بستی ایریل صنعتی زون کے قریب ایک فارم کے اندر گولی لگنے کے بعد معمولی زخمی ہوا حملہ آور کی تلاش میں فوج کی کمک حاصل کی گئی ہے۔”
صیہونی میڈیا نے بدھ کی شام اطلاع دی کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے قریب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی ایریل بستی کے نزدیک ایک فائرنگ کے حملے میں ایک صیہونی آباد کار زخمی ہوگیا، جبکہ قابض فوج نے حملہ آور کی تلاش کے لیے علاقے میں موجود تمام ناکے بند کر دیے ہیں۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، ایک 20 سالہ اسرائیلی نوجوان اس کارروائی میں زخمی ہوا، جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہوگیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی قابض فوج نے حملہ آور کی تلاش کے لیے زمینی اور فضائی سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔