(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے القدس کے سیاسی و سماجی رہنماں کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر رکھا ہوا تھا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے معرف سیاسی اور سماجی کارکن حمدی ذیاب کو 15دن حبس بے جا میں رکھنے کے بعد آج صبح رہا کردیا۔
واضح رہے کہ حمد ذیاب انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید بے گنا ہ فلسطینی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی ضروریات زندگی کا خیال رکھتے ہیں اور سیاسی طورپر بھی اس غیر قانونی پالیسی کے خلاف آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔