• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

معروف صوفی بزرگ حضرت الیاس خان کی فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

جمعہ 09-04-2021
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
معروف صوفی بزرگ حضرت الیاس خان کی فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان کے معروف صوفی سلسلہ بعنوان خانی سے تعلق رکھنے والے خانی سرکار کے روح رواں حضرت صوفی الیاس محمد میرخان نے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ہونے والا ظلم کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا، ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور اسی طرح کشمیر کشمیری عوام کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا خاص لطف و کرم ہے کہ وہ اپنے منتخب بندوں سے منتخب اور عظیم کام لیتا ہے اور فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کی حمایت کرنا ایک عظیم مشن ہے۔

انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں اورکارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں ایسا پلیٹ فارم موجود ہے کو نہ صرف مسئلہ فلسطین بلکہ مسئلہ کشمیر کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوفی تحریک کا مقصد بھی ظلم سے نجات حاصل کرنا اور مظلوم کی حمایت کرنا ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے صوفی حضرت الیاس محمد میر خان کا شکریہ ادا کیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام اور اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔

Tags: بزرگحضرت الیاس خانڈاکٹر صابر ابو مریمصوفیفلسطین فاؤنڈیشنمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.