(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل توانائی کے میدان میں بڑی طاقتبن چکا ہے، مصر کو گیس کی فروخت سے حاصل اربوں ڈالر سے اسرائیل کے اداروں اور اس کے دفاع کو مضبوط کریں گے۔
گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصر اور اردن کو گیس کی فروخت کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیل توانائی کے میدان میں بڑی طاقتبن چکا ہے اور اب ہم مصر کو گیس کی فروخت کریں گے اور اس سے حاصل ہونے والے اربو ں ڈالر اسرائیل کے اداروں اور اس کے دفاع کو مضبوط بنانے میں استعمال کریں گے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے اردن اور مصر کو گیس کی فراہمی شروع کی ہے جس پر ان دونوں عرب ملکوں کے عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے، جبکہ اردن میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل ہزاروں افراد احتجامی مظاہرے کررہے ہیں اور اسرائیل کے ساتھ گیس معاہدے کو ختم کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔