(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ دس سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مصری صدر کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم کو قاہرہ کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔
صیہونی ریاست کے معروف اخبار یسرائیل ھیوم نے اپنی رپورٹ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے ہے مصری صدر نے صیہونی وزیرعظم بیجمن نیتن یاھو کو قاہرہ دورے کی دعوت دی ہے ، نیتن یاھو چند ایام میں مصر کا دورہ کریں گےجس میں دو طرفہ سیاسی، سفارتی اور سیکیورٹی تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی جائے گی ۔
اخباری رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعطم کی پوری کوشش ہے کہ وہ نو منٹخب امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنھبالنے سے قبل مصر کا دورہ کریں جبکہ مصری حکومت کو بھی اس بات کا خطرہ ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ قاہرہ مخالف رویہ اپنا سکتی ہے اس صورت می اسرائیل کے ساتھ تعلقات جو پہلے ہی بہت مضبوط ہیں ان میں مزید بہتری لائے جانی چاہئے ۔
مصری حکومت کا خدشہ ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کا ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے موقف بھی الگ ہوگا اور امریکا ایک بار پھر ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال کرے گا ایسی صورتحال میں خطہ عدم استحکام سے دوچار ہوسکتا ہے۔