• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسلم امہ اہل فلسطین کی اخلاقی و مالی مدد جاری رکھے۔او آئی سی

جمعہ 23-08-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
یہودی آبادکاروں کے مسجداقصیٰ پرحملے، نمازعید ایک گھنٹہ مؤخر
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسلامی ممالک کی نمائندہ تعاون تنظیم نے  مسلم امہ اور عرب ممالک سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی باشندوں کی اخلاقی،مالی ،سیاسی ،اور سفارتی  مدد جاری رکھیں تاکہ اہل فلسطین مسجد اقصی کی آزادی کی جنگ جاری رکھ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے صدر دفتر  سے جاری ایک بیان میں فلسطینیوں سے  اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پچھلی تمام دہائیوں سے زیادہ اب اہل فلسطین کو مسلمہ امہ کی یکجہتی کی ضرورت ہے۔لہذا عرب ممالک اور مسلم امہ کو اس وقت تک فلسطینی قوم کی مدد جاری رکھنے چاہیے جب تک وہ اپنے دیرینہ حقوق نہ حاصل کر لیں۔

بیان میں مسجد اقصی کو پیش 50 سال قبل پیش آنے والے دلخراش سانحے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اس تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بیت المقدس کو آج بھی یہودیوں کی  جانب سے سنگین خطرات لاحق ہیں اور اسرائیلی ریاست سرکاری سرپرستی میں قبلہ اول کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔ فلسطینی نمازیوں پر مسجد اقصیٰ کو بند کرنے اور یہودیوں کے لیے کھولنے کی مہم جاری ہے۔ اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں یہودی آباد کار قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

او آئی سی  نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل بیت القدس کا جغرافیائی اور آبادیاتی نقشہ تبدیل کرنے کے لیے فلسطینی آبادی پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے ساتھ یہودی آباد کاری کے منصوبوں کوآگے بڑھا رہا ہے۔ القدس میں اسرائیلی سرگرمیاں اقوام متحدہ کی قرارداداوں کی توہین ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ چار جون 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے تمام علاقے خالی کردےتاکہ فلسطینی قوم اپنے لیے الگ اور خود مختار ریاست قائم کرنے کا حق حاصل کرے۔

Tags: او آئی سیمسلم امہ اہل فلسطین کی اخلاقی و مالی مدد جاری رکھے۔او آئی سی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.