• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسلح صیہونی آبادکاروں کافلسطینی آبادی پر حملہ،متعدد کو زخمی کردیا

بدھ 15-04-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسلح صیہونی آبادکاروں کافلسطینی آبادی پر حملہ،متعدد کو زخمی کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ(   قابض صیہونی فوج کی سرپرستی میں  غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے فلسطینی بستی پر حملہ کیا گھروں کے شیشے توڑدیئے جبکہ متعدد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

مقامی فلسطینی  ذرائع نے بتایا کہ ‘فتیہ التلال’ نامی یہودی تنظیم کے متعدد نقاب پوش مسلح غیر قانونی صیہونی  آباد کاروں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی علاقے وادی اردن کے طوباس شہر میں عین البردلہ اور بردلہ کے مقامات پر اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں فلسطینی آبادی  پر حملہ کیا ، گھروں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے اور فلسطینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شرپسند صیہونی آبادکاروں کو اسرائیلی پولیس کا تحفظ حاصل تھا اور پولیس ان کے نزدیک کسی بھی جوابی حملے سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے موجود تھی ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سےمسئلہ فلسطین کے یکطرفہ حل کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد سے صیہونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی باشندوں پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے  میں آیا ہے ۔

Tags: صیہونی آبادکارفلسطینی آبادی پر حملہمقبوضہ بیت المقدسیہودی آبادکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.