(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہزاروں فلسطینی باشندوں نے مسجد موسیٰ کی بے حرمتی کے خلاف اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نماز جمعہ کی ادائیگی کے ساتھ اعتکاف کیااور خون کے آخری قطرے تک مسجد کی حفاظت کے عزم کا اظہار کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے20 کلومیٹر دور مشرقی شہر اریحا میں واقع حضرت موسیٰ علیہ سلام کے مزار مبارک سے متصل مسجد موسیٰ میں دو روز قبل شرپسند صیہونی اور بعض گمراہ فلسطینیوں نے رقص و سرور کی محفل کااہتمام کیا تھا جس میں فلسطینی ڈی جے سماء عبدالہادی جو کہ الیکٹرانک میوزک کمیونٹی میں اہم شہرت رکھنےوالی پہلی فلسطینی دوشیزہ ہے نے فارمنس دی تھی جس کے نتیجے میں فلسطینی اتھارٹی نے فوری حرکت میں آکر ڈی جے سماء عبدالہادی اور دیگر ملوث افراد کو حراست میں لےکرفوری قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔
مسجد موسیٰ کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ روز سے ہی ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاج کیا اور مسجد موسیٰ میں پڑاؤ ڈالا، سیکڑوں مسلمانوں نے مسجد کے تقدس کی پامالی کے خلاف اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مسجد میں اعتکاف کیا جبکہ ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی سے پیغام دیا کہ ، مسلمانوں کے مقدس مقامات کی توہین و بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔