• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصی پر دھاوا، طلمودی رسومات اور یشوعی رہبانیت کے اجتماع کا اعلان

جمعہ 08-01-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصی پر دھاوا، طلمودی رسومات اور یشوعی رہبانیت کے اجتماع کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجداقصی کے خطیب کی جانب سے مسلمانوں کو نماز جمعہ میں خصوصی شرکت کی دعوت کے موقع پر یہودی ربیوں  نے بھی صہیونیوں کے اجتماع کے لیے وہیں وقت اور جگہ منتخب کرلی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اسلامی اوقاف  کے مطابق گزشتہ روز درجنوں صہیونی آبادکاروں نے قابض فوج کی سیکیورٹی میںمسجداقصی پردھاوا بولا اورمسجد کےصحن کے مختلف حصوں میں اشتعال انگیز نعرے بازی کی جس کے نتیجے میں مسجدمیں موجودفلسطینی مسلمان نمازیوں کو اشتعال دلانے کیشر پسندانہ کوشش کی گئی جس کے ساتھ ہی آباد کاروں کے گروہ نےمسجد کے مشرقی جانب طلمودی رسومات بھی ادا کیں۔

آبادکاروں نے مسجد اقصی کے مقدسات کی بے حرمتی کرتے ہوئے اگلے روزجمعہ کو اپنی اجتماعی دعا کے انعقاد کی جگہ متعین کی ۔

 محکمہ اوقاف کےمطابق ٹیمپل کمیونٹی اسکول سے وابستہ یشوعی رہبانیت تحریک کے پیروکاریہودی ربی گروہ  نےمسجد کے مشرقی حصہ جو ان کی مذہبی عبادات کے لیےمخصوص ہےکو چھوڑ کر یہودیوں کو اپنی اجتماعی دعامیں شرکت کی دعوت دی ہے جس کی ابتداء دوپہر  ٹھیک ایک بجےمسجد اقصیٰ کے اندرکی جائے گی اور اس دعا کی قیادت ربی ایلیاہو ویبر اورمتعدد ربیوں کے انتہا پسند پیروکارکریں گے۔

واضح رہے کہ 2روز قبل مسجد اقصی  کے امام اور خطیب، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا  جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث 70روز سے نماز جمعہ کے اجتماع کے لیے بند مسجداقصیٰ کو فلسطین کی وزارت اوقاف و مذہبی امور  کی اجازت کے بعد مسجد کو نماز جمعہ کے لیے کھولے جانے کا اعلان کیا تھا  اور تمام مسلمانوں کو اقصی مسجد کے طویل صحن میں نماز  جمعہ ادا کرنے کی دعوت عام دی تھی ۔

اہم بات یہ ہے کہ مسجد اقصی میں آج  نماز جمعہ کےموقع پر مسلمانوں کامذہبی اجتماع ہونے جارہا ہے جس کا وقت وہی ہوگا  جب  یہودی ربی گروہ  نے یہودیوں کو اپنی اجتماعی دعامیں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Tags: شیخ عکرمہ صبریصہیونی فوجمذہبی جنونی صہیونی آباد کارمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدسیہودی ربی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.