(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مسجد اقصی میں نماز کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث مسجد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں روائیتی گہما گہمی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بدترین پھیلاؤ کے باعث غزہ میں جمعہ اور ہفتہ کو مکمل کرفیو نافز ہے جبکہ بیت المقدس میں صہیونی حکام نے مسجد اقصی میں بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے بعد آج جمعہ کے روز مسجد میں نمازیوں کی چہل پہل کی رونق کی بجائے سناٹا چھایا ہوا ہےاورمسجد سے متصل آس پاس کے علاقے اور چوک بھی خاموشی میںڈوبے دکھائی دیتے ہیں۔