(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ قبلہ اول مارچ کا مقصد قبلہ اول پر صیہونی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاؤوں کا جواب دینا ہے، فلسطینی شہری مارچ میں شرکت کیلئے یافا شہر میں الغزازوہ پارک میں جمع ہوں گے جہاں سے ایک ریلی کی شکل میں مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوں گے۔
مقبوضہ فلسطینی شہر یافا میں فلسطینی سماجی اور مذہبی شخصیات کی اپیل پرآئندہ جمعرات کو شام پانچ بچے یوم عرفہ کے موقعے پر دفاع قبلہ اول مارچ کا اعلان کیا ہے۔ دفاع قبلہ اول مارچ میں فلسطینی شہریوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ جمعرات کو شام پانچ بجے یافا سے موٹرسائیکل ریلی مسجد اقصیٰ کی طرف رروانہ ہوگی۔ مارچ میں فلسطینی شہریوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سرگرمی کا مقصد قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاووں کا جواب دینا ہے۔
یافا شہر کے الغزازوہ پارک سے شروع ہونے والی موٹر سائیکل مارچ مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوں گی، ریلی کے شرکاء روزہ دار مسجد اقصیٰ میں روزہ افطار کریں گے۔
قبل ازیں مسجد اقصیٰکے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ یوم عرفہ کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔