(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صہیونی مذہبی رہنما یہودہ گلک کی سربراہی میں درجنوں صیہونی مذہبی جنونیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔
عینی شاہدین کےمطابق گزشتہ روز 60 سے زائد صیہونی غیر قانونی آبادکاروں نے یہودی مذہبی رہنما یہودا گلک کی سربراہی اور پولیس کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے داخل ہوئے اور قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
شرپسند صہیونی آبادکاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اور تلمودی گیت گائے جبکہ اس دوران صیہونی پولیس نے مسلمان عبادتگزاروں کو مسجد سے بے دخل کردی تھا ۔