(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز میں مصروف نمازیوں پر حملہ کیا تشدد کے بعد ایک خاتون سمیت پانچ فلسطینی باشندوں کو گرفتا کرلیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس اور اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ میں باب الرحمہ کے پاس نمازمیں مصروف فلسطینیوں پر اچانک حملہ کیا اور تشدد کے بعد گرفتاریاں کیں ،
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام کی ویڈیو بنانے والے فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی پولیس نے بے تحاشہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتارکرلیا ۔
واضح رہے کہ ان گرفتاریوں سے قبل علی الصبح یہودی مذہبی پیشواؤں کی سربراہمی میں درجنوں یہودی مذہبی جنونیوں نے مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز دورے اور اسلام مخالف نعرے بازی بھی کی تھی ۔