(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے امام مسجد کو اس وقت حراست میں لیا ہے جب انہوں نے اگلے روز مسجداقصٰی سےمنسوب اسلامی تاریخ کی مقدس شب معراج میں مسجد میں مسلمانوں کے اجتماع کا مطالبہ کیا تھا۔
فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق آج صبح اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری کو شہر کے الصوانہ محلے میں واقع ان کے گھر پردھاوا بول کر حراست میں لے لیا۔
مسجد اقصٰی کے امام کو اس سے قبل بھی قبلہ اول سے تعلق رکھنے کی پاداش میں متعدد مرتبہ صہیونی زندانوں میں قید کیا جا چکا ہے۔
میڈیا ذرائع نے بتایا کہ درجنوں فوجیوں نےالصوانہ محلے میں واقع الشیخ عکرمہ صبری کے گھرسے انہیں مسلمانوں کے مقدس دن کی تعطیل سے صرف ایک دن پہلےصہیونی فوج نے گرفتار کیا ہے جس کا مقصد انہیں مسجد اقصٰی میں بڑی رات میں خطبے سے روکنا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج نے امام مسجد کو اس وقت حراست میں لیا ہے جب انہوں نے اگلے روز مسجداقصٰی سےمنسوب اسلامی تاریخ کی مقدس شب معراج میں مسجد میں مسلمانوں کے اجتماع کا مطالبہ کیا تھا۔