(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی شر پسندوں کا گروہ مسجد اقصٰی میں جوتوں سمیت داخل ہوگیا اور مقدس مقامات میں بے ادبی کرتے ہوئے آزادانہ گھومتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض فوج کی سر پرستی میں صہیونی انتہا پسند یہودیوں کے گروہ نے ایک مرتبہ پھرقبلہ اول مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا اور جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوکر مقامات مقدسہ کی بے ادبی کی۔
صہیونی شر پسندوں نے مسجد میں موجود نمازیوں پر تشدد کیا اور مسجد کے صحنوں میں فوج کی منظوری سے آزادانہ گھومتے رہے۔
واضح رہے کہ صہیونی شر پسند عناصر مسجد اقصٰی میں کسی بھی وقت داخل ہوکر مسجد کے تقدس کو پامال کر نے کے لیے مسجدمیں شوروغل کرتے ہوئے بے ادبی کرتے ہیں اور عبادت میں مشغول مسلمان فلسطینیوں کو تعصبانہ فقرے کہتے ہیں جس کے نتیجے میں وہاں آئے دن صہیونی شر پسندوں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان تصادم ہوتا رہتا ہے جس کا فائدہ اٹھا تے ہوئے قابض صہیونی فوج فلسطینی باشندوں کو دہشت گردی کے الزامات میں پابند سلاسل کر دیتی ہے۔