(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں کی شرانگیزیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں مذہبی جنونی شرپسندوں کی جانب سے علی الصبح قبلہ اول پر دھاوا بولتے ہوئے درجنوں صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس اور صہیونی فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصٰی کے صحنوں میں موجود فلسطینی مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قبلہ اول کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جس کے نتیجے میں قابض فوج نے مسجد کے پھرے داروں کو زدوکوب کیا۔
صہیونی آباد کاروں کی شرانگیزیوں کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغارکے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جار ہی ہےجبکہ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔