(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اردن کے وزیراعطم نے کہا ہے کہ تنازع فلسطین کو حل کیئے بغیر خطے میں امن اور استحکام کا خوب دیکھنا احمقانہ عمل ہے۔
اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کی تنظیم کی جانب سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے اردن کے وزیر اعظم بشر الخصاونہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین خطے میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اگر تنازع فلسطین کے حل کے بغیر کوئی خطےمیں کیا دنیا میں امن کی کوشش کرتا ہے تو یہ مضحکہ خیزی سے زیادہ کچھ نہیں ہے ، مسئلہ فلسطین ے کے منصفانہ حل کے بغیر ، خطہ سلامتی یا استحکام سے لطف اندوز نہیں ہوسکتا۔