• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مزاحمت ختم نہیں ہوئی: حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پر حزب اللہ کا پیغام

حزب اللہ کسی بھی قیمت پر امریکی تسلط کو قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی اسرائیل کو اپنے عزائم میں کامیاب ہونے دیا جائے گا۔

پیر 24-02-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
مزاحمت ختم نہیں ہوئی: حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پر حزب اللہ کا پیغام
0
SHARES
16
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی تدفین، لاکھوں افراد شریک

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصراللہ کو سپرد خاک کر دیا گیا، جب کہ ان کے ساتھی ہاشم صفی الدین کی تدفین جنوبی لبنان میں کل ہوگی۔ جنازے میں ایران کے وزیر خارجہ، پارلیمانی اسپیکر اور دنیا بھر سے لاکھوں سوگواران شریک ہوئے۔

حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے جنازے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کسی بھی قیمت پر امریکی تسلط کو قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی اسرائیل کو اپنے عزائم میں کامیاب ہونے دیا جائے گا۔

دوسری جانب، اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنازے کے دوران بیروت کی فضاؤں میں پروازیں کیں، جسے طاقت کا مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ صیہونی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اس پرواز کو "واضح پیغام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے اسی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حسن نصراللہ کی شہادت غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ایک بڑے فضائی حملے میں ہوئی تھی، جسے "آپریشن نیو آرڈر” کا نام دیا گیا تھا۔ صیہونی فوج نے اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی، جس میں حزب اللہ کے متعدد اہم رہنماؤں کی شہادت دکھائی گئی ہے۔

Tags: حزب اللہحسن نصر اللہصفی اللہصیہونیلبنانمزاحمتنعیم قاسم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.